Education Department KPK logo

پشاور: محکمہ تعلیم کا تمام ضلعی دفاتر میں فائل ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ تعلیم کا تمام ضلعی دفاتر میں فائل ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ، محکمہ تعلیم نے تمام میل فی میل ضلعی تعلیمی افسران کے دفاتر کو مراسلہ ارسال کردیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق فائل ٹریکنگ سسٹم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، اجلاس میں تمام ضلعی تعلیمی افسران کو تربیت دی گئی، ایف ٹی ایس کے نفاز کے بعد ملازمین کو دفاتر کے چکروں نجات ملے گی،آن لائن سسٹم کی وجہ سے کوئی درخواست یا فائل گم ہونے کا خطرہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، ملزم گرفتار
مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع

فائل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے محکمہ تعلیم کے ملازمین تمام امور آن لائن کریں گے، چھٹی کی درخواست، تبادلے، اور دیگر کام اب آن لائن ہونگے۔