unnamed 89

پشاور:ہائیرایجوکیشن کمیشن 2سالہ ڈگری پروگرام جاری رکھنے پرآمادہ

ویب ڈیسک(پشاور):ہائیرایجوکیشن کمیشن نے 2سالہ بیچلرزاورماسٹرز ڈگری پروگرام جاری رکھنے پرآمادگی ظاہر کردی، طلبہ 2022تک بی اے ، بی ایس سی اور ایم اے ایم ایس سی ڈگری پروگرام میں داخلے لےسکیں گے ۔

مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

پشاوریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدادریس نے مشرق ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایچ ای سی کو دوسالہ بیچلراور ماسٹرز پروگرام کچھ وقت کیلئےجاری رکھنے کی درخواست کی تھی،ہائیرایجوکیشن کمیشن نے پروگرام کو مزید دوسال تک توسیع دینے پرآمادگی ظاہرکی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نگران دور میں بھرتی1800ملازمین کو نکالنے کا اعلان

وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ اب طلبہ اوروالدین کو مزید کوئی مسئلہ نہیں ہو گا ، دو سالہ پروگرام دسمبر2022تک جاری رہے گا۔