EZ frOiXkAE1WpS

ہرقیمت پرمذہبی رواداری کو برقرا رکھا جائے گا۔ کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور)حکومت خیبرپختونخوا کا کرک میں متاثرہ سمادھی دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود تمام متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،24 گھنٹے کے اندر شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی ہوئی ہے پولیس نے اب تک تقریباً 45 ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ہے اورتین مرکزی ملزمان کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ہر قیمت پر مذہبی رواداری کو برقرار رکھا جائے گا،متاثرہ سمادھی کو دوبارہ تعمیر کروائیں گے۔
ہم صدیوں سے مذہبی رواداری کے امین ہیں،ہندو برادری حکومتی اقدامات سے مطمئن ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

کامران بنگش نے اہل کرک سے اپیل کی ہے کہ اہل علاقہ تنگ نظر لوگوں کے خلاف بروقت پولیس کو آگاہ کریں۔