saudi

سعودی عرب اور چین سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری

سعودی عرب اور چین بھی پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں مؤخرکرنے پر رضامند ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پیرس کلب کے بعد سعودی عرب اور چین نے بھی یکم مئی سے 31 دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی موخر کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق قرض کی ادائیگیاں موخر ہونے سے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز کا ریلیف ملے گا اور اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے ہوگا۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے بھی قرض کی ادائیگی یا موخر کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے اور آئندہ بجٹ یہ ادائیگیاں موخر سمجھ کر بنایا جارہا ہے۔اس سے قبل ترقی پذیر ممالک کو قرض فراہم کرنے والے ممالک پر مشتمل گروپ پیرس کلب نے پاکستان کا قرضہ مؤخر کرنے کا اعلان کیا ۔پیرس کلب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کا اہل ہے جبکہ جی ٹوئنٹی ممالک بھی قرضوں کو مؤخر کرنے کی توثیق کرچکے ہیں۔پیرس کلب کے مطابق قرض فراہم کرنے والے ممالک کے نمائندوں نے پاکستان کا قرضہ یکم مئی سے 31 دسمبر تک مؤخر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔پیرس کلب کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا قرضہ مؤخر کیا گیا ہے اور اس سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف مل سکے گا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی