145

ایف آئی اے کی بڑی کاررائی، امریکا کو مطلوب 2 ملزمان گرفتار

لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے امریکا کو مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں واردات کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرب کا کہنا ہے کہ امریکا میں بینک لوٹنے والے دو پاکستانی ڈاکوؤں کی گرفتاری پر 30 لاکھ ڈالر انعام مقرر تھا،

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا،ملزمان وقار یونس گھمن اور محسن ضمیر کے نیو یارک نے فیڈرل اریسٹ وارنٹ جاری کر رکھے تھے، دونوں ملزموں نے نیویارک کے ایک بینک میں مسلح ڈکیتی کی تھی،ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ 31 سالہ وقار گھمن نیو یارک میں ٹرک ڈرائیور تھا جبکہ 35 سالہ محسن ضمیر آئی ٹی اسپیشلسٹ ہے، دونوں ملزمان کو ایک بینک میں جلعسازی کرتے پکڑا گیا،

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے،گزشتہ ہفتے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث نائیجیرین خاتون کنڈینس اووم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا تھا۔