عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بادشاہت برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ روز ایک روزہ اور ٹی 20 سمیت ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
حالیہ عالمی ایک روزہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم پہلے، بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
ٹی 20 میں بھارت کے سوریا کمار فرسٹ، انگلینڈ کیفل سالٹ سیکنڈ جبکہ پاکستان کے محمد رضوان تھرڈ پوزیشن پر موجود ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلے نمبر، انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا اور بابر اعظم کا تیسر نمبر ہے۔

مزید پڑھیں:  چلاس، شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں جا گری،20افراد جاں بحق