574799 8347202 arif alvi akhbar

صدر مملکت کی قوم کو کورونا وائرس کیسزکی تعداد میں کمی پرمبارکباد

ویب ڈیسک (اسلام آباد): صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد میں کمی پرقوم کومبارکباد دی ہے۔
انہوں نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا ہے کہ رواں سال تین مئی کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے افراد کی تعداد 903 ریکارڈ کی گئی ہے۔
صدرنے صورتحال میں بہتری کواللہ تعالیٰ کی رحمت، حکومت کی موثرحکمت عملی اور وباء سے بچائو کے عوامی ردعمل کا نتیجہ قراردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری