asim bajwa

رشکئی معاہدہ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی چینی سفیر سے ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد): رشکئی معاہدہ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی چینی سفیر سے ملاقات، چینی سفیر یاؤجنگ نے رشکئی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے پر تیز رفتاری سےعملدرآمد ہونے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے، تفصیل کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں رشکئی سپیشل اکنامک زون ترقیاتی معاہدے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا،

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ایک پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ رشکئی معاہدے کے سلسلے میں ان کی ملاقات چینی سفیر یاؤ جنگ سے ہوئی ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ یہ ملاقات سی پیک کے حوالے سے ایک زبردست ملاقات ثابت ہوئی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران چینی سفیر کی جانب سے رشکئی معاہدے پر عملدرآمد تیز ہونے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے، ان کا مزید کہنا یہ تھا کہ ہماری تمام تر توجہ زراعت اور صنعت میں نجی شعبے کو لانے پر مرکوز ہے۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا