pm iMRANSC judiciary 92news 1

توانائی کا شعبہ ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے-وزیراعظم

ویب ڈیسک(اسلام آباد):وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے حوالے سے جاری اصلاحات کے عمل کا جائزہ اجلاس

اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے توانائی عمر ایوب، معاون خصوصی ندیم بابر اور سینیئر افسران شریک تھے-

معاشیات اور توانائی کے شعبوں میں تحقیق کے عمل سے وابستہ بین الاقوامی ماہرین جن میں لندن سکول آف اکنامکس کے پروفیسر ڈاکٹر رابن برجس اور شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل گرین سٹون شامل تھے، اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔

اجلاس میں بجلی کے شعبے میں مجوزہ اصلاحات، خصوصی طور پر عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے روڈمیپ پر عملدرآمد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

معاشیات اور توانائی کے شعبے سے منسلک ماہرین نے اپنے تجربے، اور پاکستان میں بجلی کے شعبے کے حوالے سے تحقیق کی روشنی میں پاکستان میں بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات اور معاشی ترقی میں بجلی کے شعبے کے اہم کردار کے پیش نظر مختلف تجاویز پیش کیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ماہرین کی پاکستان میں بجلی کے شعبے کے حوالے سے تحقیق کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے لئے پر عزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کا شعبہ ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ بد قسمتی سے ماضی میں بجلی کے شعبے میں بدلتے وقت اور گھریلو و صنعتی صارفین کی بڑھتی ضروریات کے پیش نظر اصلاحات کے عمل پر کوئی توجہ نہ دی گئی جس کی وجہ سے پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کے پوٹینشل سے استفادہ نہ کیا جا سکا۔ وزیراعظم نے توانائی، خصوصا بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کی جلد تکمیل یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ حکومت عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی

وزیراعظم نے بین الاقوامی ماہرین کی پاکستان میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے تجاویز کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ حکومت ماہرین کو اصلاحاتی عمل کے عملدرآمد کے حوالے درکار بین الوزارتی مشاورت اور تحقیق کے ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔