گاڑی کو حادثہ

استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی

ویب ڈیسک: استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پڑی بنگلہ اور مناور کے درمیان پیش آیا جہاں گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر جاں بحق خاتون کی نعش اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان