خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع ابر آلود رہے گا۔
ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں، کوہاٹ، خیبر، باجوڑ، چترال، سوات، دیر، کوہستان، پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام پر سفارشوں کی روک تھام کیلئے سرکلر جاری