115064870 313a872d bdd8 4d53 a5c8 e36f5f0fccd8

پی ڈی ایم کے جلسوں میں اردو, آرمی چیف اور پاکستان کے خلاف زبان پر قرارداد مذمت منظور

ویب ڈیسک : پاکستان کے دوست ملک آزر بائیجان پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قرارداد مذمت منظور کرلی حکومت نے کثرت رائے پی ڈی ایم کے جلسوں میں اردو آرمی چیف اور پاکستان کے خلاف زبان پر قرارداد مذمت منظور کرلی، اپوزیشن کے خلاف قرارداد پر سردار اختر مینگل بولے حکومت اپوزیشن کو غدار قرار دے رہی ہے جرات کرے آئین توڑنے والوں کو بھی غدار قرار دے قرارداد لائے میں حمائت کروں گا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایاز صادق نے قرارداد پیش کی جس میں آرمینیا کے آزر بائیجان پر حملے کی مذمت کی گئی تھی۔ حکومت نے بھی اس قرارداد کی حمائت کی، قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، قرارداد میں کہا گیا ہے یہ ایوان آرمینیا کے حملے کی مذمت کرتا ہے، آرمینیا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے، پاکستان آزر بائیجان کے دفاع کو مکمل سپورٹ کرتا ہے، پاکستان آزربائیجان کے عوام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔حکومت کی طرف سے پی ڈی ایم کے جلسوں میں اردو کے خلاف محمود خان اچکزئی کی زبان، اویس نورانی کی طرف سے آزاد بلوچستان کے نعرے اور آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف زبان درازی پر قرارداد پیش کی گئی جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی مگر حکومت نے کثرت رائے سے قرارداد منظور کرلی، راجہ پرویز اشرف اور مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کو بھارت کا ایجنٹ قرار دیا جارہا ہے مگر یہ الفاظ حذف نہیں کئے جارہے۔ اس پر اپوزیشن واک آوٹ کر گئی۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر