download 57

نواز شریف، شہباز شریف والدہ کا انتقال:صدر, وزیر اعظم, آرمی چیف سمیت دیگر شخصیات کی تعزیت

ویب ڈیسک:نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ کا انتقال، صدر۔ وزیر اعظم۔ چیئرمین سینٹ۔ سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اطلاعات وزیر خارجہ سمیت دیگر شخصیات کی تعزیت۔ مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت۔ لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف اور سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیر اعظم عمران خان چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اطلاعات شبلی فراز سابق صدر آصف علی زرداری سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر چوہدری شجاعت حسین و چوہدری پرویز الہی نے اظہار تعزیت کیا ہے.

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور

صدر و وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا ہے کہ انہیں محترمہ شمیم اختر کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے اللہ پاک انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔ چیئرمین سینٹ۔ صادق سنجرانی۔ سپیکر اسد قیصر وزیر خارجہ وزیر اطلاعات وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر شخصیات نے محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی ہے.

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری