5454 4

پاکستان سے متعلق ایف اے ٹی ایف کے جوائنٹ گروپ کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد )پاکستان سے متعلق ایف اے ٹی ایف کے جوائنٹ گروپ کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس ورچئول طریقہ سے ہوگا،اجلاس میں پاکستان کی اب تک کی کارکردگی پر بحت کی جائیگی۔

اجلاس میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان، چین، نیوزیلینڈ، آسٹریلیا، بھارت اور بھوٹان شرکت کیں گے،بھوٹان کو بھارت کے اسرار پر حال ہی میں گروپ کا حصہ بنایا ہے،ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معانت روکنے کے اقدامات کو جانچا جائے گا، پاکستان کی جانب سے اب تک کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل لوگوں کی حالیہ سزاوں کا بھی ذکر کیا جائے گا، ۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

ذرائع کے مطابق بھارت ایک بار پھر پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی کوشش کر سکتا ہے، اس سے پہلے بھارت کو دو مرتبہ بلیک لسٹ کو معاملے پر منہ کی کھانی پڑھی ہے،جوائنٹ گروپ کی رپورٹ ایف اے ٹیف ایف پلانری اجلاس مین اگلے ماہ پیش کی جائے گی،پلانری اجلاس میں پاکستان کی گرے لسٹ میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ ہوگا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27میں سے 21 پوائنٹس پر پوری طرح عمل درآمد کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر جا پہنچا