asfand

ملائیشیا پی آئی اے واقعہ، نااہل حکمرانوں نے ملک کا سر شرم سے جھکا دیا۔ اسفندیارولی خان

ویب ڈیسک (چارسدہ): ملائیشیا پی آئی اے واقعہ، نااہل حکمرانوں نے ملک کا سر شرم سے جھکا دیا، اسفندیارولی خان نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی، جاہلیت اور غیرسنجیدگی نے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کردیا ہے۔

آج بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو شرمندہ کردیا گیا لیکن حکمرانوں کو کوئی شرم نہیں آرہی، حکومت ملکی ترقی، خوشحالی اور عوام کی خدمت کی بجائے صرف اپوزیشن کے خلاف متحریک ہے، شاید یہ دنیا کا واحد ملک ہوگا جس کا سرکاری طیارہ لیز ادا نہ کرنے پر قبضے میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاوفاق کو تمباکو کی مد میں 300ارب دینے سے انکار

پی آئی اے کو پہلے جھوٹ کے ذریعے جعلی ڈگریوں میں بدنام کیا گیا اور اب یہ واقعہ نااہلی کی انتہا ہے، ملک میں جاری بدحالی کے ذمہ دار صرف سلیکٹڈ نہیں سلیکٹرز بھی ہیں جنہیں عوام کو حساب دینا ہوگا، آج کوئی ادارہ ایسا نہیں جو خسارے میں نہ ہو، سٹیل ملز، ریڈیو پاکستان، کلاس فور ملازمین، ڈاکٹرز، نرس، وکلاء سب احتجاج کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ، کالج طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

اگر اب ان حکمرانوں کی روش نہیں بدلی تو پاکستان کو 50 سال مزید پیچھے جانے میں دیر نہیں لگے گی، ملائیشیا واقعے پر وزیرہوابازی سمیت ہر ذمہ دار کو عہدے سے ہٹایا جائ۔