655454

میرانشاہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

ویب ڈیسک (میرانشاہ) شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔ میرانشاہ پولیس کے مطابق فائرنگ میرعلی سب ڈویژن کے گاوں بڑوخیل میں ہوئی ھے ۔فائرنگ سے غیا ث الدین ولد زماجان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کے رہنماء سید ظفر علی شاہ سے پڑانگ ماجوکی کے وفد کی ملاقات

پولیس کے مطابق زخمی کو تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ھسپتال میرعلی بعد میں بنوں منتقل کردیا گیا ۔ مذکورہ زخمی شخص پیٹرول پمپ میں گاڑی کو پیٹرول ڈال رھا تھا کہ اچانک فائرنگ شروع ہوئی ۔ پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق لینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ظاہر شاہ طورو