.jpg

اسلام آباد :یوٹیلیٹی اسٹورز میں ایک بار پھر اشیا ء خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھونے لگی

ویب ڈیسک(اسلام آباد )اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر اشیا مہنگی ہو گئی ۔یوٹیلیٹی اسٹورز نے سرخ لوبیا 10 روپے فی کلو مہنگی کردی ۔لوبیا مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری اطلاق فوری کردیا گیا۔ یوٹیلیٹی پر سرخ لوبیا کی قیمت 208 روپے سے بڑھاکر 218 روپے فی کلو کردی گئی ۔

لوبیا کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام ریجن کیلئے ہوگا ۔گذشتہ ہفتے بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا مہنگی کی گئیں تھیں ،100 گرام مرچ پاوڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا،مختلف اچار کے ڈبوں کی قیمت میں 60 روپے تک کا اضافہ ہوا تھا، مشروبات کی بوتل 30 روپے,مسالہ جات 40 روپے تک مہنگے کئے گئے تھے ،

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے ‏سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
مزید پڑھیں:  ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ادارہ شماریات

شیمپو کی بوتل 11 روپے,کپڑے دھونے کا پاوڈر کا پیکٹ 5 روپے تک مہنگا کیا گیا تھا ،اس سے قبل گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا،مختلف برانڈز کے گھی 43 روپے کلو,کوکنگ آئل 17 روپے لیٹر تک مہنگا کیا گیا تھا۔