download 3 6

اپوزیشن حکومت ختم ہونے کی تاریخ پہ تاریخ دے رہی ہے، شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک(پشاور)وزیرمحنت و ثقافت خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی نے تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام الیکشن پر یہاں پراعتراضات ہوتے ہیں۔

ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے کسی نے کسی مرحلے سے آغاز تو کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے،مریم نواز

انہوں نے کہا کہ سینٹ کے اتخابات میں یہ کوئی نہیں مانتا کہ انہوں نے ووٹ بیچا یا خریدا ہے ۔سینٹ کے انتخابات میں ووٹ بیچنے کے وائٹ کالر کے ثبوت نہیں صرف الزام ہوتا ہےانتخابات میں اچھے لوگوں کو سامنے لے کےآئینگے اپوزیشن کا رونا دھونا لگا رہتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  گمشدگیوں میں ملوث افراد کیلئے پھانسی کی سزا ہونی چاہئے،اسلام آبادہائکورٹ

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت ختم ہونے کی تاریخ پہ تاریخ دے رہی ہے ،حکومت ہوم بیس مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات و قانون سازی کررہی ہے۔