Untitled 1 107

اوگرا کا گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ: پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے عوام کیلئے گیس مزید مہنگی

ویب ڈیسک (اسلام آباد):اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے عوام کیلئے گیس مزید مہنگی.

سوئی نادرن کے لئے گیس کا اوسط ٹیرف 13 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری، اوگرا نے مالی سال 2020-21 کے لئے گیس قیمتوں مین اضافے کی منظوری دی، اوگرا کی سوئی ناردرن کیلئے ماہانہ میٹر چارجز میں 100 فیصد اضافے کی منظوری، سوئی ناردرن صارفین کے میٹر رینٹ چارجز 20 روپے سے بڑھاکر 40 روپے کرنے کی منظوری.

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

میٹر رینٹ چارجز میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبر 2020 سے کرنے کی سفارش، اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، اوگرا کا سوئی ناردرن کیلئے اوسط ٹیرف 644 روپے 84 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری، گیس کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2020 سے کرنے کی سفارش، سوئی ناردرن نے گیس کا اوسط ٹیرف 123 فیصد بڑھانے کی درخواست کی تھی اوگرا، اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف 2 فیصد بڑھانے کی منظوری دی، اوگرا نے سندھ,بلوچستان کے عوام کے لئے بھی گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا ہے، اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے گیس کا اوسط ٹیرف 40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی.

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کا مقصد اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے : شاہد خاقان