738803 613791 aimal wali akhbar

سینیٹ انتخابات:اے این پی نے امیدواروں کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک (پشاور)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

اے این پی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کے مطابق جنرل نشست پر حاجی ہدایت اللہ خان امیدوار ہوں گے ، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ڈاکٹر شوکت جمال امیر زادہ ہونگے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار ،2 زندگیاں نگل لیں

اس کے علاوہ خواتین کی نشست پر ڈاکٹر تسلیم بیگم اور اقلیتی نشست پر آصف بھٹی عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے

صوبائی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ایمل ولی خان نے تمام ناموں کی منظوری دے دی۔