Untitled 2 39

نوجوانوں کو ہر شعبے میں تعاون کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا تقریب سے خطاب، ایمان جمیل کی کتاب کی تقریب رونمائی میں معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش مہمان خصوصی تھا ،کامران بنگش نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا کے خواتین مختلف ایشوز پر لکھ رہے ہیں، خیبرپختونخوا کی خواتین مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں، ہماری خواتین نے ہر میدان میں خیبرپختونخوا کا نام روشن کیا، ثانیہ نشتر نے ہماری خواتین کے لیے مثال قائم کی ، معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ ثانیہ نشتر بہترین انداز اور نہایت شفاف طریقے سے احساس پروگرام چلا رہی ہیں، سیاست ہو، کھیل ہو، یا کوئی اور میدان ہو ہماری خواتین نے بھرپور کردار ادا کیا، معاون خصوصی اطلاعات نوجوانوں کو ہر شعبے میں تعاون کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے-

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ