6044b31ee7c72

صوبہ میں 60 سال اور زائد عمرکےافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا کورونا ویکسینیشن ، ملک بھر کے مخصوص ہسپتالوں اور کورونا ویکسینیشن سنٹرز میں 60 سال اور اس سے زائد العمر افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پہلی ترجیح میں 80 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے، صوبے میں 4 ہزارسے زیادہ بزرگ شہریوں نے کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کی ہےبزرگ شہریوں کو ہسپتالوں میں کورونا سے بچاو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بزرگ شہریوں کی صحت سے متعلق مکمل معلومات کا اندراج بھی کیا جائے گا۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال ،کے ٹی ایچ اور ایچ ایم سی سمیت مختلف مراکز میں سنٹرز قائم کیے گئے ہیں کورونا ویکسین کے بعد بزرگ شہریوں کو 30 منت تک ان مراکز میں رکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  رسالپور پولیس اور رہزنوں میں جھڑپ، رہزن ہلاک، اہلکار زخمی

واضح رہےہیلتھ ورکرز کے بعد سینیئر سیٹیزن کی ویکسینشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں آج پچاس سے زیادہ افراد کو ویکسینیشن دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو مجموعی طور پر56 ہزارکورونا ویکسین ملی ہیں اور مزید کورونا ویکسین بھی ملے گی۔