Molana Fazal Ur Rehman

پشاور: سینٹ انتخابات میں جائزووٹوں کو کیوں مستردکیا گیا؟ مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک( پشاور)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، کیا نیب اداروں کا ترجمان ہے، اب عدالتیں آخری امید بن چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ فیصلہ غیر موثر قرار، الیکشن کمیشن متحرک

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے نیب نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے،نیب دیگر اداروں کا ترجمان بن کر ہمارے موقف کی تصدیق کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کے ہاتھوں 2 چچا قتل، ایک زخمی

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جائز ووٹ کو کیوں مسترد کیا گیا؟ ووٹ مسترد ہونے کا ملبہ بھی عدالتوں پرڈال دیا گیا ہے، 2 ارب روپے کے ڈیفالٹر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت کیوں دی گئی؟