Untitled 3 Recovered 5

خیبرپختونخواحکومت نے صوبہ بھر میں سپورٹس ایونٹس ملتوی کردئیے

ویب ڈیسک (پشاور): کرونا کی تیسری لہر، خیبرپختونخواحکومت نے صوبہ بھر میں سپورٹس ایونٹس ملتوی کردئیے، محکمہ کھیل خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر کے تمام سپورٹس کمپلیکس بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا، حکومت کی جانب سے سپورٹس کمپلیکس اور میدانوں فراہم کردہ کھیلوں کے سہولیات بند رہیں گے.

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

حکم نامہ میں لکھا تھا کہ کھیلوں کے میدان میں صرف واک اینڈ جاگنگ پابندی سے مستثنی ہونگے، ڈویژنل کی سطح پر قائم سپورٹس کمپلیکس میں نان کانٹیکٹ سپورٹس کی سرگرمیاں جاری رہے گی، غیر رابطہ کھیلوں کی اجازت ممبرز، قومی اور بین الاقوامی ایونٹ کے انعقاد کے لئے ہوگی، سپورٹس کمپلیکس اور کھیلوں کے میدانوں کی انتظامیہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں گے، صوبے میں تمام سپورٹس ایونٹ ملتوی کردئیے گئے، سیکرٹری کھیل نے منظوری دے دی.

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل