download 2 77

وزیراعلیٰ ہاؤس کے 6 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت، محمود خان کی سرگرمیاں محدود

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی ہائوس خیبر پختونخوا کے دفتر کے چھ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے معمول کی سرگرمیاں محدود کردیں۔ سی ایم ہاوس کے تمام ملازمین کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی قراردے دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی ایم ہاوس میں عام ملاقاتیوں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ۔ وزیر اعلی سے منتخب عوامی نمائندوں کے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی محدود کر دیا گیا۔ معمول کے سرکاری اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے۔ وزیر اعلی ہاوس میں منعقد کئے جانے والے اہم نوعیت کے اجلاسوں میں سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان بدامنی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون پر تیار
مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ

وزیر اعلی محمود خان کے مطابق کورونا وبا کی شدت میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں، وزیر اعلی کی اپیل عوام فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔