.jpg

پشاور:انتظامیہ کی کاروائی، بڑی مقدارمیں جعلی چائےکی پتی برآمد

ویب ڈیسک (پشاور) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی شیخ آباد پشاور میں کاروائی کے دوران 750 کلو سے زائد جعلی چائے کی پتی برآمد کرلی۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق شیخ آباد پشاور میں گھر کی چھت پرمضرصحت چائےکی پتی تیارکرنے پر ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے یونٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔چائے کی پتی میں مضر صحت کیمکلز ،سوڈا ،استعمال شدہ چائے کی پتی اور چھلکوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل
مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کہا کہ رمضان سے قبل صوبے میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا عمل جاری ہے، جعلی اشیاءخوردنوش سے انسانی صحت کو نقصان پہنچانے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائیگا۔