1159ea6a 3c40 441a 807f a9ef7c7b6bf3

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترک صدر سے ملاقات

ویب ڈیسک (انقرہ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انقرہ میں صدارتی محل میں وزیر خارجہ اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات سے متعلقہ امور اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر خارجہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیک تمناؤں کا خصوصی پیغام ترک صدر کو پہنچایا اور کہا کہ پاکستان اور ترک قیادت کی سوچ اور وژن میں مماثلت دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے استحکام کا باعث ہے ۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

ترک صدر نے وزیر خارجہ کی ترکی آمد پر مسرت کا اظہار کیا ۔

وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ترک صدر کے واضح اور دو ٹوک موقف کی تعریف کی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ، بین الاقوامی سطح پر، پاکستان کی پر زور اور غیر متزلزل حمایت پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت پانچ مخصوص اضلاع میں ڈینگی بچاؤسپرے کا آغاز

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کے موقف اور کاوشوں کے معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی، پاکستان اور ترکی کے مابین اعلی سطحی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی میزبانی کریگا ۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر خارجہ کو وزیر اعظم عمران خان کیلئے تہنیتی پیغام دیا۔