Twin Brother

کورونا کا شکارجڑواں بھائی ایک ساتھ دنیا سےرخصت ہوگئے

ویب ڈیسک(نئی دہلی )بھارت میں کرونا سے اموات کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، ایک ساتھ جنم لینے والے جڑواں بھائی کرونا کے باعث ایک ساتھ دنیا سے رخصت ہوگئے۔

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 24 سالہ جڑواں بھائی چند گھنٹوں کے فرق سے ہلاک ہو گئےتین منٹ کے فرق سے پیدا ہونے والے دونوں بھائیوں نے اپنی مختصر سی زندگی میں سب کچھ مل کر کیا۔

دونوں نے کورونا وائرس کا مقابلہ بھی ایک ساتھ کیا اور بالآخر اس جنگ سے لڑتے لڑتے ایک ساتھ ہی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔دونوں بھائی تیرہ اور چودہ مئی کو دلی کے قریب ایک گاؤں میں اس بیماری کا شکار ہونے کے بعد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

نوجوانوں کے والد کا کہنا ہے کہ عام طور پر اگر ایک بھائی کو کوئی بیماری ہوتی تو کچھ دیر بعد ہی دوسرا بھی اس میں مبتلا ہو جاتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ایک بیٹے کی موت کی خبر ملی تو اپنی اہلیہ سے کہا کہ دوسرا بیٹا بھی گھر اکیلے نہیں لوٹے گا۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے

اترپردیش کے شہر میرٹھ سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائی اپریل میں کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن کا گھر پر ہی علاج جاری تھا تاہم آکسیجن لیول 90 سے نیچے گرنے پر ڈاکٹروں نے دونوں بھائیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی جس کے بعد والدین نے یکم مئی کو دونوں بیٹوں کو نجی ہسپتال میں داخل کرایاہسپتال میں دونوں بھائیوں کا علاج جاری تھا کہ 13 اپریل کو جوفریڈدم توڑگیا جب کہ 14 مئی کو دوسرے بھائی نےبھی موت کو گلے لگالیا،اس طرح دونوں بھائی 24 برس کی عمر میں دنیا سےرخصت ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  پیجرز معاملہ بلغاریا اور ناروے تک پھیل گیا

یکم مئی کو دونوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا لیکن جلد ہی وہ صحت یاب ہونا شروع ہو گئےاور ڈاکٹروں نے انہیں آئی سی یو سے شفٹ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا تھا لیکن پھر اچانک 13 مئی کو کو میری بیوی کو فون آیا کہ ہماری دنیا تباہ ہوگئی ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں نے بچپن سے ہر کام ایک ساتھ انجام دیا حتیٰ کہ کمپیوٹر انجیئرنگ کی تعلیم ساتھ ہی مکمل کی اور ملازمت بھی ساتھ حاصل کی۔

دونوں بھائی بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے تھے اور والدین سے وعدہ کیا ہوا تھا کہ ہم ان کی زندگی کو بہت خوبصورت بنائیں گے۔