Corona 2

خیبرپختونخوا میں کورونا کی مثبت شرح 3 فیصد پرآگئی

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد تک آگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح 20 فیصد دیر اپر میں ریکارڈ کی گئی جہاں پر گزشتہ ایک ہفتے میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کی سینی ٹیشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن ناصر عہدے سے برطرف

اسی طرح پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد ہے، شانگلہ میں مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد جب کہ اورکزئی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  گورنرکےپاس آئینی عہدہ ہے،سیاسی گفتگو پرمنہ توڑ جواب دیاجائیگا، علی امین گنڈاپور

رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد رہی اور صوبے کے 9 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح صفر ریکارڈ ہوئی ہے۔