Untitled 1 610

بنوں:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کامریڈ بشیر برکی قتل

ویب ڈیسک (بنوں):جوڈیشل کمپلیکس کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کامریڈ بشیر برکی قتل، وکلاء نے کہا کہ پیپلز لائرز فورم کے سینئر نائب صدر بشیر برکی ایڈووکیٹ کچہری سے گھر جا رہے تھے ،کچہری سے نکلنے پر تاک میں بیٹھے نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں:  مردان، 5 روزہ پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائَ جائینگے

پولیس کے مطابق فائرنگ سے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل بشیر برکی موقع پر شہید ہوگئے، شہید ایڈووکیٹ بشیر برکی کا کسی کے ساتھ کوئی زاتی دشمنی نہیں تھی۔

وکلاء برادری نے کہا کہ پولیس شہر میں امن وامان قائم کرنے میں ناکام رہی ہے، آئے روز وکلاء کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، بشیرالرحمان برکی ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرائیں، خیبر پختونخواہ اور پاکستان بار کونسل وکلاء کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیں:  جمرود،علاقہ شاہ کس میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل، مقدمہ درج