جمرود،علاقہ شاہ کس میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ شاہ کس میں بدبخت بیٹے نے اپنے ماں کو قتل کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عمر نامی نوجوان نے اپنی سوتیلی ماں کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کیا ہے۔ ارتکاب جرم کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین پر خوف طاری ہے،بیرسٹر سیف