Cotbe1dg

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکی میں منعقدہ انطالیہ سفارتی فورم کےموقع پراقتصادی تعاون تنظیم کےسیکرٹری جنرل سےغیررسمی ملاقات

ویب ڈیسک (انقرہ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی میں منعقدہ انطالیہ سفارتی فورم کے موقع پر اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او ) کے سیکرٹری جنرل ہادی سلیمان پور کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم میں پاکستان کے متحرک کردار، ای سی او رکن ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کا بانی رکن ہونے کے ناطے علاقائی اتحاد اور روابط کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے فریم ورک کی روشنی میں رکن ملکوں کے ساتھ باہمی تجارت، اقتصادی ترقی اور علاقائی امن و استحکا م کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان دھماکے، اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے، ایران/ ترکیہ

وزیرخارجہ نے افغانستان کی تعمیر نو، پائیدار ترقی اور امن و امان کی بحالی کےلئے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں مذہبی امتیازی رویوں اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے پریشان کن رجحانات کے تدارک کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  چین میں چاقو حملے کے دوران جاپانی شہری 10 سالہ بچہ ہلاک

اس موقع پر ای سی او سیکرٹری جنرل نے اقتصادی تعاون تنظیم میں پاکستان کے فعال اور متحرک کردار کی تعریف کی۔سیکرٹری جنرل او آئی سی نے مارچ 2021 میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم کے (ورچوئل ) سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی شرکت کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیاادی تعاون تنظیم کے (ورچوئل ) سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی شرکت کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔