پاکستان، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک ( تاجکستان )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دوشنبے تاجکستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف کے ساتھ ملاقات کی،دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر گھر پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ،افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان، روس کے ساتھ طویل المدتی اور کثیرالجہتی شراکت داری کا خواہاں ہے،پاکستان، افغان قیادت میں، افغانوں کو قبول، افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے ۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی

دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے، مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔