child harresment

سوات: مدین میں 13 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک (سوات): مدین میں 13 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، بچی کی میڈیکل رپورٹ آچکی ہے پولیس بااثر لوگوں کے خلاف رپورٹ درج نہیں کرارہی ہے بچی کی والد کا میڈیاسے فریاد، والد کا کہنا تھا کہ میری بچی کو کل گیارہ بجے دو ملزمان اغوا کرکے لے گئے رات بھر ان کے ساتھ زیادتی کی گئی صبح مدین بازارمیں چھوڑ گئی، پولیس مسلسل ہم پر صلح کرانے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں، مدین تھانے میں صبح نو بجے سے رپورٹ کے لئے خوار ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن
مزید پڑھیں:  دیر بالا میں فائرنگ سے خاتون قتل

حلیم خان ایس ایچ او مدین تھانہ نے کہا کہ بچی اپنی مرضی سے گھر سے گئی تھی، تاہم پولیس نے والد کے طرف سے رپورٹ درج کی ہے، بچی کے ساتھ زیادتی ہوچکی ہے ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔