corona virus situation in pakistan

3 ہزار 974 نئے کورونا کیسز رپورٹ،66 مزید اموات

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران عالمی وبا کوروناوائرس کےباعث مزید 66افرادجاں بحق ہوگئے۔

ملک بھرمیں کورونا کےباعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار639 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈوآپریشن سینٹرکی جانب سےجاری اعدادو شمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھرمیں 3 ہزار 974 کوروناکیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  نائیجر، امریکی فوج کے زیر استعمال ایئربیس روسی فوج کے ہاتھ لگ گیا

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11 لاکھ 9 ہزار 274 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.91 فیصد رہی۔