Hamza Ali Abbasi and Naimal Khawar Khan are two years into their marriage

نیمل اورحمزہ نےشادی کی دوسری سالگرہ کیسےمنائی؟

ویب ڈیسک(کراچی) پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی حمزہ علی عباسی اورنیمل خاورعباسی کی شادی کودوبرس مکمل ہوگئے۔

جوڑا25 اگست 2019 کوسادگی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ شادی کی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہواتھا۔

گزشتہ روز شادی کی دوسری سالگرہ کےموقع پرجوڑے نےگھر پرہی کیک کاٹاجس کی ویڈیونیمل خاورنے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون، ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن

نیمل نےحمزہ کےساتھ ایک مِررسیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں ایک ساتھ دو برس گزارنے کی مبارکباد۔‘

دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور کے ہمراہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کی دوسری سالگرہ، اللہ کا شُکر۔‘

مزید پڑھیں:  آڈیو لیکس کیس، بنچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست خارج

شادی سے پہلے نیمل پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتی تھیں لیکن شادی کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں 30 جولائی 2020 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی.