آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون، ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون ہیں جبکہ ان کی ٹی 20 رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔
آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلی جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
اس فہرست میں پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان تیسرے جبکہ کپتان قومی ٹیم بابر اعظم پانچویں سے چوتھے نمبر پر آ گئے۔
آئِی سی سی کی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہیں‌جبکہ اس لسٹ میں بھارت کے شبمن گل دوسری اور ویرات کوہلی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
دوسری جانب ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں صحت سہولیات سندھ سے ہزار گناہ بہتر ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف