شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سٹیٹ بینک آف پاکستان نےنئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، بنیادی شرح سود میں 0.25 فیصد کا اضافہ کیاگیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سےجاری کردہ بیان کے مطابق بنیادی شرح سود میں0.25فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بنیادی شرح سود 7.25 فیصد ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو ،سوشل میڈیاپر تنقید

جاری کھاتےکاخسارہ جولائی 0.8 ارب ڈالراور اگست میں 1.5 ارب ڈالرہوگیا،مہنگائی اورخسارے پرقابوپانےکیلئےمناسب پالیسی بنانےکی ضرورت ہے،درآمدات اورخسارے میں اضافہ مہنگائی میں اضافےکا سبب بن سکتےہیں، مہنگائی خدشات کے پیش نظرشرح سودمیں اضافہ کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم خریداری کا آغاز

گورنرسٹیٹ بینک نےکہاکہ نجی شعبےکےقرضوں میں 11فیصداضافہ ہوا۔کوروناکی صورتحال قابو میں ہے،جولائی سےاگست تک ترسیلات زر 10.4 فیصد کی سطح پرآگئیں،مالی سال 2022 میں گاڑیوں، پٹرولیم مصنوعات، اورسیمنٹ کی فروخت میں بہتری دیکھی گئی،کپاس کی پیداوارمیں کمی کی تلافی،چاول مکئی اورگنےکی کاشت کی جاسکتی ہے۔