Landslide in Kohistan district

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کے 5 مقامات بند

ویب ڈیسک (کوہستان) ضلع کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں شاہراہِ قراقرم 5 مختلف مقامات پر بند ہو گئی ہے۔

کوہستان کنٹرول روم نے کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور اس کے باعث 5 مقامات پر شاہراہِ قراقرم بند ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور

کوہستان کنٹرول روم کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کا کام تا حال شروع نہیں ہو سکا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم افراد کا کنگر پل چوکی پر حملہ، جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار

انہوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے میں کتنا وقت لگے گا یہ بتانا قبل از وقت ہو گا۔