shehbaz-electricity-price-hike

عوام پر مسلسل بجلیاں گرائی جارہی ہیں ، شہبازشریف

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے 1 روپے 72پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کو حکومتی کرپشن اور نااہلی کا تازہ ظلم قرار دیتے ہوئے کہاکہ عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مسلسل بجلیاں گرائی جارہی ہیں ،موجودہ حکومت مہنگائی، کرپشن، نااہلی کی آسمانی بجلی بن کر قوم پر گری ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529ارب تک پہنچ گئے

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تین سال سے زائد عرصے میں حکمرانوں نے عوام کو صرف مہنگائی در مہنگائی دی ہے ۔پالیسی ریٹ سے لے کر کھانے پینے کی اشیاتک ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرپشن اور نااہلی کا نہ ختم ہونے والاسلسلہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  طے کرلیں ہم کسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے، چیف جسٹس

موجودہ حکومت کے آنے سے قوم کے لئے صرف برے دن آئے ہیں ۔حکومت کا ہر فیصلہ قوم کے لئے ایک نیا برا دن لے کر طلوع ہورہا ہے ۔مہنگائی کا قہر برساتا سورج حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہوگا ۔
شہباز شریف