اتر پردیش یوپی وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ

پاکسان کی جیت کا جشن منانے والوں کو یوگی ادتیہ ناتھ کی دھمکی

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ می پاکستان سے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ہار پر بی جے پی حکومت انتہا پسندی پر اتر آئی، اتر پردیش یوپی کے انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کیخلاف غداری کی کارروائی کرنے کی دھمکی دی۔ یوگی ادتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ 24 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں پر قانون کے تحت بغاوت کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں لاپتہ پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں برآمد

گزشتہ روز پاکستان کی فتح کا جشن منانے کے الزام میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں 7 افراد پر نفرت پھیلانے اور سائبر ٹیررازم کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔ بھارتی پولیس کے مطابق ان تمام افراد کو میچ جیتنے پر پاکستان کی حمایت میں نعرے اور اسٹیٹس لگانے کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی پی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے صدر آصف زرداری مستعفی