دو سال میں ادویات قیمتیں

دو سال میں ادویات قیمتیں 5.13 فیصد بڑھی ہیں

ویب ڈیسک: ملک میں دو سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں 5 اعشاریہ 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تحریری تفصیلات وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز نے ایوان بالا میں جمع کرادی ہیں. جس کے مطابق گزشتہ دو سال میں پاکستان میں ضروری ادویات کی قیمتوں میں 5.13 فیصد اور کم قیمت ادویات کی قیمتوں میں 7.34 فیصد اضافہ ہوا ہے. 102 ادویات کی قیمتوں میں 2.53 فیصد سے 311.61 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات