شوکت ترین سینیٹر بنانے کی راہ ہموار

شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموارہو گئی ،ایوب آفریدی کا استعفی منظورکر لیا گیا۔ سینیٹ کے چئیرمین صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا. جس کے بعدایوب آفریدی کے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ

الیکڑانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون منظور

دوسری جانب ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ ایوب آفریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گے۔ اس امر کی وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے باضابطہ منظوری دے دی ہے اس حوالے سے ایوب آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو استعفی پیش کیا تھا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا. سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کی۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان