سندھ ہائیکورٹ ججز تعیناتی طریقہ چیلنج

سندھ ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار چیلنج

ویب ڈیسک: سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کا طریقہ کار چیلنج کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے، درخواست میں سنیارٹی نظر انداز کرکے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنیارٹی نظر انداز کرکے جونیئرججزکی تعیناتی عدلیہ کے لیے نقصان دہ ہے،

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے سے قبل تحریک انصاف رہنماؤں وکارکنان کی پکڑ دھکڑ

سپریم کورٹ میں گزشتہ 7 ججز میں سے 5 جونیئر جج صاحبان کو تعینات کیا گیا، جوڈیشل کمیشن کوہدایت کی جائے کہ تمام متعلقین سے ججز تعیناتی میں مشاورت کرے اور مشاورت کے لیے ججز، پارلیمانی ارکان، بارکونسلز، سینئر وکلا، سول سوسائٹی اور دیگر کو بھی بلایاجائے۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا رُول تھری غیر قانونی قرار دیا جائے، مشاورت کی تکمیل تک ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ تک تعیناتی سنیارٹی بنیاد پرکی جائے۔

مزید پڑھیں:  190پاؤنڈ کیس : ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا