پاکستانی طالبات سسٹر ٹو سسٹر پروگرام

پاکستانی طالبات کے لئے امریکا کا ” سسٹر ٹو سسٹر ایکس چینج پروگرام”

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے متوسط اور کم آمدنی رکھنے والے گھرانوں کی طالبات کے لئے امریکہ کی ممتاز یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایک نیا ‘سسٹر ٹوسسٹر ایکسچینج پروگرام’ شروع کیا ہے. اور ساتھ ہی پاکستانی طالبات کو رخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

پروگرام کو امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے اور اس کا انتظام شراکت داروں کے ایک کنسورشیم کے ذریعے کیا جاتا ہے. جس میں امریکن یونیورسٹی، انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ ریسورس نیٹ ورک (iEARN-USA) بھی شامل ہیں۔ یہ اقدام سوسائٹی فار انٹرنیشنل ایجوکیشن (SIE) کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس کا مقصد پاکستان کی خواتین کے لیے مستقبل میں کیریئر کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم