مسجد مہابت دکانوں کے خلاف آپریشن

مسجد مہابت خان کے احاطے میں دکانوں کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک( پشاور) مسجد مہابت خان کے احاطے میں قائم دکانوں کے خلاف آپریشن کیلئے تیاریاں تیز دکانداروں کو نوٹسز جاری دکانوں کو گراکر سرکاری اراضی واپس لی جائیگی ۔ مسجد مہابت خان کے ارد گرد 46 دکانوں کو خالی کرنے اورگرانے کے لئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. 46 دکانوں کو گرانے اور خالی کرنے کے فیصلے کے باوجود دکانداروں کی جانب سے دکانیں خالی نہیں کرائی جارہی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر احتشام الحق کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ ایف سی کی نفری بھی تعینات رہے گی ضلعی انتظامیہ پشاور اور محکمہ اوقاف نے آپریشن کو حتمی شکل دیدی ہے اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ آپریشن رات کی تاریکی میں کیا جائیگا دکانوں کے خلاف جلد آپریشن عمل کیا جائیگا

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن شروع

اور آپریشن جب بھی ہوگا دن کے اوقات اور دکانداروں کی موجودگی میں کیا جائیگا کیونکہ دکانوں میں قیمتی سامان موجود ہے جنہیں باقاعدہ طور پر پہلے خالی کرایا جائیگا۔ صوبائی حکومت کو بھی اس ضمن میں آگاہ کردیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسجد مہابت خان کے ارد گرد 46 دکانوں میں سے بعض دکانوں کو بھاری کرایوں میں دیا گیا تھا جبکہ بعض دکانوں کو غیر قانونی طور پر فروخت بھی کیا تھا اور چونکہ یہ سرکاری زمین ہے اس لئے حکومت احکامات کے بعد یہ جگہ خالی کرائی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا