موڈرنا ویکسین پاکستان پہنچ گئیں

موڈرنا ویکسین کی 31 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

موڈرنا ویکسین کی 31 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔ یونیسیف کیمطابق کوویکس کے ذریعے کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچا دی گئی ہے. امریکی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ کوویکس کے ذریعے موڈرنا ویکسین کی 31 لاکھ سے زائد خوراکیں پہنچائی گئیں۔ یونیسیف کا کہنا ہے کہ کوویکس کے ذریعے عطیہ کی گئی ویکسین یونیسف کی مدد سے پاکستان پہنچائی گئی ہیں، ویکسین حکومت پاکستان کی جاری ویکسینیشن مہم میں استعمال کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  لاہورمیں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ جاری،ایک اور اہلکار نشانہ بن گیا