نواز شریف کو گرین سگنل

نواز شریف کا مسلم لیگ ن کو ان ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن کو ان ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطوں میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ نواز شریف نے اپنی جماعت کو ان ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے،مریم نواز

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن پر اسپتال کے دو سینیئر ڈاکٹرز معطل

پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک سے زائد رہنماؤں نے ان ہاؤس تبدیلی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اکھٹے ہونے کے بعد ان ہاؤس تبدیلی میں کوئی مشکل نہیں ہوگی. مسلم لیگ ن کے زرائع نے مشرق کو بتایا کہ اس وقت دونوں بڑی جماعتوں کے مابین بات چیت نئی حکومت کی مدت پر جاری ہے۔ ن لیگ زرائع نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی میں چند دوست عام انتخابات کے حوالے سے ہمارے موقف کے حامی ہیں جبکہ کچھ مخالفت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان