سانحہ الپوری

سانحہ الپوری، وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے فیض آباد سلائیڈنگ حادثہ کی انکوائری کا حکم دے دیا، لواحقین کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کی درخواست پر جاں بحق افراد کا پیکج تین لاکھ روپے سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کرنے کی منظوری دے دی، صوبائی وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسف زئی نے دوبئی سے واپسی پر وزیراعلی محمود خان سے ملاقات کی اور ان سے کچھ روز قبل الپوری میں رونما ہونے والے افسوسناک سانحہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، وزیر اعلی نے سانحہ الپوری میں قیمتی جانوں کے ضیاع ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور صوبائی وزیر کی درخواست پر جاں بحق افراد کا پیکج 3 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی، وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی آج لواحقین سے ملاقات کرکے فاتحہ خوانی کریں گے اور انہیں دس، دس لاکھ روپے کے چیک دیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ ،عارف علوی بھی شریک