گیس بحران سلنڈرز استعمال میں اضافہ

گیس بحران سے سلنڈرز کے استعمال میں اضافہ، حادثات بھی معمول بن گئے

خیبر پختونخوا میں گیس بحران کے باعث ایل پی جی سلنڈر کے استعمال میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے آئے روز دھماکے بھی معمول بن گئے ۔اس وقت پشاور سمیت ملک بھر میں گیس بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے صارفین مجبورا گیس سلنڈرز کا استعمال کررہے ہیں، اسی طرح سی این جی فلنگ اسٹیشنوں کو بھی مختلف اوقات میں گیس بندش کی وجہ سے رکشوں ،چنگ چی وغیرہ کو بھی ایل پی جی سلینڈرکے ذریعے چلایاجارہا ہے جبکہ گھروں میں بھی ایل پی جی سلنڈر کا استعمال بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز دھماکے بھی عام ہورہے ہیں اور اس سے جانی ومالی نقصان ہورہا ہے۔عام طور پر گیس بحران سردیوں میں شدت اختیار کرلیتا ہے اور شہریوں کو مجبوراَََ سلنڈر کا استعمال کرنا پڑتا ہے جس کے پھٹنے کا بھی خطرہ ہوتا ہے ۔ سلنڈر دھماکوں سے اب تک کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت گامزن ہیں: نائب وزیراعظم